گزشتہ ہفتے 36 پولیس مقابلے، 7 ڈاکو ہلاک

گزشتہ ہفتے 36 پولیس  مقابلے، 7 ڈاکو ہلاک

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی پولیس نے گزشتہ ایک ہفتے کے دوران کی جانے والی کارروائیوں کی تفصیلات جاری کردیں۔

کراچی پولیس اور ملزمان کے مابین گذشتہ ہفتے 36 مقابلے ہوئے ۔مقابلوں کے دوران 7ڈکیت ہلاک 28 زخمی ڈاکوؤں سمیت 43 ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا۔کراچی پولیس نے گزشتہ ہفتے کے دوران 813 سے زائد ملزمان کو گرفتار کیا۔منشیات فروشی میں ملوث ملزمان سے لاکھوں روپے مالیت کی منشیات 11 کلو 228 گرام چرس، 03 کلو 820 گرام آئس/کرسٹل اور ہیروئن برآمد کی گئی۔ ملزمان سے مختلف اقسام کا غیر قانونی اسلحہ برآمد ہوا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...