کندھکوٹ:قبائلی تنازعات خاتمے کیلئے سیاسی وسماجی تنظیموں کا امن مارچ
کندھکوٹ(نامہ نگار)کندھ کوٹ ضلع میں جاری خونی قبائلی تنازعات کے خاتمے اور روک تھام کے لیے ایس یو پی کی کال پر مختلف سیاسی و سماجی جماعتوں نے شہر کے دل ٹاور چوک سے امن مارچ کرتے ہوئے ڈی سی آفس کے سامنے احتجاج کیا۔
مظاہرین نے امن کی دھرتی، امن ہی چاہیے اور قبائلی دہشتگردی ختم کرو کے زوردار نعرے لگائے، احتجاج سے خطاب کرتے ہوئے رہنماؤں نے کہا کہ ضلع کی مختلف برادریوں میں تصادم چل رہے ہیں جس سے بے گناہ لوگ قتل ہو رہے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments