ڈینگی سے بچاؤ، محکمہ صحت حیدر آباد کے تحت آگاہی پروگرام
ڈی ایچ اونے روک تھام، حفاظتی اقدامات، ڈینگی مچھر کی موجودگی سے متعلق بتایا10جون سے ڈینگی سے بچاؤ، روک تھام کے لئے مسلسل کام کیا جا رہا، پیر غلام حسین
حیدر آباد (بیورو رپورٹ)محکمہ صحت حیدرآباد کی جانب سے بخار اور ڈینگی مچھر سے بچاؤ کے حوالے سے حیدرآباد پریس کلب میں آگاہی پروگرام منعقد کیا گیا۔اس موقع پر ڈی ایچ او ڈاکٹر پیر غلام حسین نے ڈینگی کی روک تھام، حفاظتی اقدامات اور شہر میں ڈینگی مچھر کی موجودگی کے حوالے سے صحافیوں کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ 10 جون سے حیدرآباد ضلع میں ڈینگی سے بچاؤ اور اس کی روک تھام کے لیے مسلسل کام کیا جا رہا ہے ۔ محکمہ صحت کی ٹیمیں مختلف علاقوں میں سرویلنس، لاروا کی نشاندہی، اسپرے اور عوام میں آگاہی پیدا کرنے کے لیے سرگرمیاں انجام دے رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ڈینگی مچھر صاف اور کھڑے پانی میں افزائش پاتا ہے، اس لیے شہریوں کو چاہیے کہ وہ اپنے گھروں، دکانوں، چھتوں اور اردگرد کے مقامات پر بلاوجہ پانی جمع نہ ہونے دیں۔ پانی کے کھلے برتن، ٹینکیاں، بالٹیاں، گملوں کی ٹرے اور دیگر کنٹینرز جہاں پانی کھڑا ہو، انہیں صاف اور ڈھانپ کر رکھنا ضروری ہے ۔ ڈاکٹر پیر غلام حسین نے بتایا کہ لطیف آباد کے ایک گھر میں پانی کے تقریباً 70 کنٹینرز موجود تھے ، جہاں ڈینگی مچھر اور اس کے لاروا بھی پائے گئے۔ اطلاع ملنے پر محکمہ صحت کی ٹیم بروقت وہاں پہنچی، اور اسپرے کرایا گیا۔انہوں نے کہا کہ شہریوں کی لاپروائی کے باعث گھروں کے اندر پانی جمع ہونا ڈینگی مچھر کی افزائش کا سبب ہے ، اسلیے ڈینگی کی روک تھام کیلئے محکمہ صحت کے ساتھ عوام کا تعاون بھی انتہائی ضروری ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments