موسمیات چوک کے قریب پانی کی نئی لائن نصب
کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن نے مین یونیورسٹی روڈ پر موسمیات چوک کے قریب نالے سے گزرنے والی 18 انچ قطر کی پانی کی پائپ لائن کے متاثرہ حصے کی تبدیلی کا کام مکمل کرلیا۔
ترجمان واٹر کارپوریشن کے مطابق متاثرہ حصے کو تبدیل کرکے نئی پائپ لائن نصب کردی گئی ہے، جس سے پانی میں آلودگی اور لیکیج کے ممکنہ خطرات کا خاتمہ ہوگیا ہے۔ پائپ لائن سے منسلک علاقوں بالخصوص گلستان جوہر کے بلاک 6 اور 7 میں پانی کی فراہمی کا نظام بھی محفوظ ہوگیا ہے۔ ترجمان کے مطابق سی ای او کی خصوصی ہدایت پر کام ہنگامی بنیادوں پر شروع کیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments