ٹاؤنز کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ
کراچی(این این آئی)میونسپل ورکرز ٹریڈ یونینز الائنس نے کراچی کے ضلع کیماڑی، غربی، ملیر، کورنگی اور شرقی کے بعض ٹاؤنز کی جانب سے ملازمین کو گزشتہ اور رواں برس کی اضافہ کردہ تنخواہوں سمیت دیگر واجبات کی ادائیگی نہ کرنے پر قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔
الائنس کے مطابق بعض ٹاؤنز نے ملازمین کو لیو انکیشمنٹ، گروپ انشورنس اور مالی معاونت کی ادائیگی بھی نہیں کی، جبکہ او زیڈ ٹی گرانٹ کے استعمال میں بھی مبینہ بے ضابطگیاں کی جارہی ہیں۔ فنانس ڈپارٹمنٹ، لوکل فنڈ آڈٹ اور ریجنل ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ کی جانب سے جاری خطوط کے باوجود ٹاؤن انتظامیہ کی جانب سے مسائل کے حل کیلئے مؤثر اقدامات نہیں کیے گئے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments