پی پی لاڑکانہ کی خواتین رہنما فنکشنل لیگ میں شامل

 پی پی لاڑکانہ کی خواتین رہنما فنکشنل لیگ میں شامل

تخمین ابراہیم جونیجو اور امبر کی صوبائی سیکریٹری جنرل سے ملاقات خواتین سیاسی سرگرمیوں میں بھرپور کردار ادا کریں گی،سردار رحیم

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی ضلع لاڑکانہ کی ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات تخمین ابراہیم جونیجو اور امبر نے پاکستان مسلم لیگ فنکشنل میں شمولیت اختیار کرلی۔ انہوں نے فنکشنل لیگ ہاؤس کراچی میں پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے سیکریٹری جنرل سردار عبدالرحیم سے ملاقات کے دوران پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ اس موقع پر فنکشنل لیگ ضلع ملیر کے صدر قادر لغاری، بیرسٹر سونیا علی ایڈووکیٹ اور سعیدہ سلیم ایڈووکیٹ بھی موجود تھیں۔ سردار عبدالرحیم نے پارٹی میں شامل ہونے والی خواتین کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ فنکشنل لیگ میں خواتین کی شمولیت خوش آئند ہے ، خواتین پارٹی کی تنظیمی اور سیاسی سرگرمیوں میں بھرپور کردار ادا کریں گی۔

سردار عبدالرحیم نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ فنکشنل پیر صاحب پگارا کی قیادت میں سندھ کے عوام کے حقوق اور جمہوری جدوجہد کے لیے اپنا کردار ادا کررہی ہے ۔ پارٹی کا پیغام \"متحد سندھ، مضبوط پاکستان\" ہے اور نئے شامل ہونے والے زمینداروں کے ساتھ مل کر فنکشنل لیگ کو مزید فعال اور مضبوط بنایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ خواتین کے سیاسی کردار کو مزید مؤثر بنانے کے لیے فنکشنل لیگ کا پلیٹ فارم اہم ہے ۔ نئی شامل ہونے والی خواتین پارٹی کے پیغام اور منشور کو عوام تک پہنچانے کے ساتھ ساتھ تنظیمی سرگرمیوں میں بھی اپنا کردار ادا کریں گی۔اس موقع پر تخمین ابراہیم جونیجو نے کہا کہ پیر صاحب پگارا کی قیادت میں پارٹی کو مزید سرگرم اور مضبوط بنانے کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...