حادثات میں راہگیر جاں بحق،خواتین سمیت 10زخمی

حادثات میں راہگیر جاں بحق،خواتین سمیت 10زخمی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سپر ہائی وے 5 نمبر چوکی کے قریب ٹریفک حادثہ نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے راہگیر جاں بحق،ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق شخص کی شناخت تاحال نہ ہوسکی،لاش اسپتال منتقل کردی گئی۔

علاوہ ازیں بلدیہ ٹاؤن چوبیس مارکیٹ کے قریب تیز رفتار مسافر بس الٹ گئی حادثے میں دو خواتین سمیت دس افراد زخمی ہوگئے ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں میں 17 سالہ انس،30 سالہ اسماعیل، 30 سالہ صفدر، 36 سالہ آصف،40 سالہ راشد، 50 سالہ خادم، 45 سالہ لعل محمد،33 سالہ ایسٹر اور 40 سالہ سوبرا شامل ہے۔ مزید برآں ڈیفنس فیز 7 کے قریب خاتون نالے میں گر گئی،زخمی ہونے والی خاتون کو نالے سے ریسکیو کرلیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...