ڈکیتی ،چوری و لوٹ مار کرنے والا چار رکنی گروہ سرغنہ سمیت گرفتار

 ڈکیتی ،چوری و لوٹ مار کرنے والا چار رکنی گروہ سرغنہ سمیت گرفتار

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ساؤتھ انویسٹی گیشن پولیس کی خفیہ اطلاع پر اہم کارروائی،ایس ایس پی انویسٹی گیشن توحید رحمان کے مطابق ڈکیتی، چوری و لوٹ مار کرنے والا چار رکنی ڈکیت گروہ سرغنہ سمیت گرفتار۔۔۔

 ملزمان سے اسلحہ، نقدی اور چھیننے ہوئے موبائل فونز برآمد، ملزمان کا گروہ پولیس کو انتہائی مطلوب تھا،ملزمان پر ڈکیتی اور اسلحے کے بھی مقدمات درج ہیں،ملزمان کی شناخت سلمان، مجاہد، حمزہ اور اللہ نور کے نام سے ہوئی، ایس ایس پی انوسٹی گیشن نے بتایا کہ گرفتار ملزمان عادی جرائم پیشہ ہیں،ملزمان نے 21 اگست کو کلفٹن کے علاقے میں ٹائل شوروم کے مالک کو لوٹا تھا،ملزمان شوروم مالک سے 40 لاکھ روپے چھین کر فرار ہوگئے تھے ملزمان سال 2023 میں بھی ٹائل شوروم کے مالک سے 20 لاکھ سے زائد کی رقم لوٹ چکے ہیں،ملزم حمزہ پر 2022 میں تھانہ مبینہ ٹاؤن میں قتل کا مقدمہ درج ہوا تھا ملزم قتل کے مقدمے میں گرفتار ہوکر جیل بھی جاچکا ہے ،ملزم حمزہ نے جیل سے رہائی کے بعد ڈکیت گروہ بنایا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...