ایک اور ویکسی نیشن سینٹر کے قیام پر کام کا آغاز
کراچی(آئی این پی)کراچی میں ایک اور ویکسی نیشن سینٹر کے قیام پر کام کا آغاز کردیا گیا۔رپورٹ کے مطابق کراچی ائیرپورٹ ڈسپنسری ویکسی نیشن سینٹر میں توسیع کی جارہی ہے۔۔۔
جہاں ائیرپورٹ ویکسی نیشن سینٹر میں خواتین اور مردوں کے لئے 10، 10 کاؤنٹر ہوں گے۔ فوکل پرسن غلام مرتضی شاہ کا کہنا ہے کہ ائیرپورٹ ویکسی نیشن سینٹر میں 4 نادرا سہولت سینٹر کا قیام ہوگا، صدر کے قریب جیکب لائن ڈسپنسری کو اسپتال کا درجہ دے دیا گیا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ جیکب لائن میں 40 کانٹر کا ویکسی نیشن سینٹر قائم کیا جارہا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments