گھوٹکی:عدالتی حکم پر تجاوزات،غیر قانونی قبضوں کے خلاف گرینڈ آپریشن شروع
گھوٹکی (نمائندہ دنیا) عدالت کے حکم پر گھوٹکی شہر میں تجاوزات اور غیر قانونی قبضوں کے خلاف گرینڈ آپریشن شروع کر دیا گیا۔
اسسٹنٹ کمشنر گھوٹکی نوید احمد کھوکھر، مختیارکار شاہد دایو، سی ایم او میونسپل کمیٹی گھوٹکی قمر زمان انڈھڑ اور اسسٹنٹ مختیارکار سہیل ملہن نے پولیس کی بھاری نفری اور میونسپل عملے کے ہمراہ شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کی۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نوید احمد کھوکھر اور سی ایم او میونسپل کمیٹی قمر زمان انڈھڑ نے واضح کیا کہ دوبارہ سرکاری جگہ پر قبضہ یا تجاوزات قائم کرنے والوں کے خلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی کی جائے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments