لاڑکانہ:پولیو مہم کا آغاز، 3 لاکھ 49 ہزار 621 بچے ہدف

لاڑکانہ:پولیو مہم کا آغاز، 3 لاکھ 49 ہزار 621 بچے ہدف

محکمہ صحت کی 1141 ٹیمیں متحرک،گھر گھر جاکر پولیو کے قطرے پلائیں گی عوام ٹیموں کے ساتھ مکمل تعاون کریں ،جمیل سومرو، بچوں کو قطرے پلائے

لاڑکانہ (بیورورپورٹ) ایم پی اے لاڑکانہ و پولیٹیکل سیکریٹری چیئرمین بلاول بھٹو جمیل احمد سومرو نے شیخ زید چلڈرن اسپتال لاڑکانہ کا دورہ کرکے بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلا کر ضلع میں پولیو مہم کا باقاعدہ افتتاح کردیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر طارق منظور چانڈیو، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر شوکت ابڑو، ڈائریکٹر فنانس کاظم بھٹو و دیگر بھی موجود تھے ۔جمیل سومرو نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی قیادت، وزیراعلیٰ ، وزرا، ڈسٹرکٹ چیئرمین اور کارکنان پولیو کے خاتمے کے لیے محکمہ صحت کے ساتھ مکمل تعاون کر رہے ہیں جبکہ اس سلسلے میں تمام متعلقہ محکموں کو بھی سخت ہدایات جاری کی گئی ہیں۔انہوں نے بتایا ضلع لاڑکانہ میں نومولود بچوں سے لے کر 5 سال تک کی عمر کے 3 لاکھ 49 ہزار 621 بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے ۔ اس مقصد کے لیے محکمہ صحت کی 1,141 تربیت یافتہ ٹیمیں متحرک کی گئی ہیں، جو شہر، دیہات اور گھر گھر جاکر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں گی۔انہوں نے لاڑکانہ کے عوام اور والدین سے اپیل کی کہ پولیو ٹیموں کے ساتھ مکمل تعاون کریں اور اپنے بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے محفوظ رکھنے کے لیے ہر مہم کے دوران لازمی طور پر پولیو کے قطرے پلوائیں۔ انہوں نے پولیو مہم میں حصہ لینے والے تمام محکموں، بالخصوص پولیس، محکمہ صحت، محکمہ تعلیم اور لوکل گورنمنٹ کے افسران و ورکرز کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے شاباش بھی دی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...