لاڑکانہ:میونسپل کارپوریشن کو 3جدید فائر بریگیڈ گاڑیاں فراہم

لاڑکانہ:میونسپل کارپوریشن کو 3جدید فائر بریگیڈ گاڑیاں فراہم

لاڑکانہ(بیورورپورٹ) حکومت سندھ کی جانب سے لاڑکانہ میونسپل کارپوریشن کو تین جدید فائر بریگیڈ گاڑیاں فراہم کردی گئیں۔

میونسپل اسٹیڈیم لاڑکانہ میں منعقدہ تقریب کے دوران رکن سندھ اسمبلی و لاڑکانہ کے ایم پی اے جمیل احمد سومرو نے حکومت سندھ کی جانب سے فراہم کردہ 3 فائر بریگیڈ گاڑیاں میئر لاڑکانہ کے حوالے کیں۔ اس موقع پر جمیل احمد سومرو نے کہا کہ حکومت سندھ کے شکر گزار ہیں کہ لاڑکانہ میونسپل کارپوریشن کو تین جدید فائر بریگیڈ گاڑیاں فراہم کی گئی ہیں، جو جدید سہولیات سے آراستہ ہیں اور ان میں پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش بھی زیادہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ انسانی جان و مال کے تحفظ کے لیے میونسپل کارپوریشن اور ریسکیو کا عملہ بھرپور خدمات انجام دے رہا ہے ، جو قابل اطمینان ہے ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ لاڑکانہ میونسپل کارپوریشن کے عملے کو ریسکیو 1122 کی جانب سے فائر ایمرجنسی سے نمٹنے کے لیے تربیت بھی فراہم کی جا رہی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...