پی ایم اے :ڈی جی ہیلتھ کے عہدے پر بیوروکریٹ کی تقرری مسترد

پی ایم اے :ڈی جی ہیلتھ کے عہدے پر بیوروکریٹ کی تقرری مسترد

محکمہ صحت سندھ میں غیر پیشہ ورانہ اور غیر تکنیکی تقرریوں کا سلسلہ جلد بند کیا جائے فیصلہ واپس لیا جائے ،معاملات سینئر اور اہل ڈاکٹر ہی بہتر طور پر چلا سکتا ،ڈاکٹر اسلم چوہان

حیدر آباد (بیورو رپورٹ) پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن نے سندھ حکومت کی جانب سے ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ کے عہدے پر بیوروکریٹ کی تقرری کو مسترد کرتے ہوئے فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔اس سلسلے میں پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن حیدرآباد ڈویژن کے صدر ڈاکٹر محمد اسلم چوہان نے حیدرآباد پریس کلب میں ڈاکٹر خدا بخش تالپور، ڈاکٹر ضمیر حسین تنیو، ڈاکٹر فخر، ڈاکٹر رفیق الحسن کھوکھر ، ڈاکٹر اشفاق قریشی، ڈاکٹر آغا تاج اور دیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت نے ڈی جی ہیلتھ سندھ کے عہدے پر ایک بیوروکریٹ کی تقرری کی ہے ، جسے پی ایم اے مسترد کرتی ہے ، عہدے پر ایک غیر پیشہ ور اور غیر تکنیکی بیوروکریٹ کی تقرری محکمہ صحت کی کارکردگی متاثر کرے گی۔ محکمہ صحت مکمل طور پر تکنیکی ادارہ ہے ، جس کا تعلق براہ راست انسانی صحت سے ہے ، ایک غیر پیشہ ور بیوروکریٹ، جسے انسانی صحت کے بارے میں کسی قسم کی معلومات ہی نہ ہوں وہ کس طرح محکمہ صحت کو چلائے گا؟انہوں نے کہا محکمہ صحت کے معاملات ایک سینئر اور اہل ڈاکٹر ہی بہتر طور پر چلا سکتا ہے ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ کے عہدے پر محکمہ صحت کے کسی سینئر اور اہل ڈاکٹر کو مقرر کیا جائے ۔انہوں نے مزید مطالبہ کیا کہ محکمہ صحت میں غیر پیشہ ورانہ اور غیر تکنیکی تقرریوں کا سلسلہ جلد بند کیا جائے اور پیشہ ور افراد اور صحت کے ماہرین کو ترجیح دی جائے ۔ محکمہ صحت میں شفاف اور میرٹ کی بنیاد پر ترقیوں کی پالیسی وضع کی جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...