میرپورخاص :قلندری نیوز ایجنسی کے منیجر کی اہلیہ انتقال کرگئیں

میرپورخاص :قلندری نیوز ایجنسی کے منیجر کی اہلیہ انتقال کرگئیں

میرپورخاص (بیورو رپورٹ) قلندری نیوز ایجنسی کے منیجر محمد اسلم سپرا کی اہلیہ طویل علالت کے بعد انتقال کرگئیں۔

مرحومہ کی نماز جنازہ میں مرکزی اخبار فروش یونین کے رہنما و میرپورخاص یونین کے صدر ایوب مہر، جنرل سیکریٹری اسرار عباسی، نائب صدر محمد رمضان، شاہد میمن، سینئر صحافی واحد حسین پہلوانی، شاہد مجید، قائم خانی، فرقان کے کے سمیت عزیز و اقارب اور دیگر افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ نماز جنازہ کے بعد مرحومہ کو ان کے آبائی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔ اس موقع پر شرکا نے محمد اسلم سپرا اور دیگر اہلخانہ سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحومہ کے لیے مغفرت اور درجات کی بلندی کی دعا کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...