ہیوی ٹریفک نے نوعمرلڑکے سمیت 2افراد کچل دیے

ہیوی ٹریفک نے نوعمرلڑکے سمیت 2افراد کچل دیے

سائٹ اور کورنگی میں ٹریلر، مزدا ٹرک کی ٹکر ، ڈرائیور فرار، ایک شخص زخمیموقع پرموجودمشتعل عوام نے پتھراؤ کر کے مزدا ٹرک کی ونڈ اسکرین توڑ دی

کراچی (اسٹاف رپورٹر،مانیٹرنگ ڈیسک)شہر میں ہیوی گاڑی سے جان لیوا حادثات کا سلسلہ بدستور جاری ہے ، مختلف علاقوں میں ٹریلر اور مزدا ٹرک کی ٹکر سے نوعمر لڑکے سمیت 2 افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا ۔ دونوں حادثات کے ڈرائیور موقع سے گاڑیاں چھوڑ کر فرار ہوگئے ۔تفصیلات کے مطابق سائٹ ایریا حبیب چورنگی پٹرول پمپ کے قریب ٹریلر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگیا جس کی لاش چھیپا کے رضا کاروں نے ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کی۔ریسکیو حکام کے مطابق متوفی کی شناخت 30 سالہ عبدالحق کے نام سے کی گئی۔ ایس ایچ او سائٹ اے میر محمد لاشاری نے بتایا کہ حادثے کا ذمہ دار ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا تاہم پولیس نے موقع پر پہنچ کر ٹریلر کو اپنے قبضے میں لیکر تھانے منتقل کر دیا۔ پولیس نے متوفی عبدالحق کے چچا کی مدعیت میں مقدمہ بھی درج کرلیا ہے اور اس حوالے سے مزید تفتیش کا عمل جاری ہے ۔ اس کے علاوہ کورنگی ڈھائی نمبر پل پر مزدا ٹرک کی ٹکر سے موٹر سائیکل پر سوار 16 سالہ انس جاں بحق ہوگیا جس کی لاش چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال لے جائے گی جبکہ حادثے میں زخمی ہونے والے 38 سالہ نور احمد کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے ۔حادثے کے بعد موقع پر موجود مشتعل عوام نے پتھراؤ کر کے مزدا ٹرک کا ونڈ اسکرین توڑ دیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...