بلدیاتی ترمیمی قانون کیخلاف درخواست پر فریقین کو نوٹس

بلدیاتی ترمیمی قانون کیخلاف درخواست پر فریقین کو نوٹس

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ نے جماعت اسلامی کی بلدیاتی ترمیمی قانون کے خلاف آئینی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 7 اکتوبر تک جواب طلب کرلیا۔ درخواست گزار کے۔۔۔

 وکیل محمد واوڈا ایڈووکیٹ نے مؤقف اختیار کیا کہ سندھ اسمبلی نے رواں ماہ بلدیاتی قانون 2013 میں ترمیم کی ہے ، ترمیم کے مطابق میئر اور چیئرمینز نئے انتخابات تک کام جاری رکھیں گے ، جبکہ قانون میں منتخب میئر اور چیئرمینز کی مدت چار برس مقرر ہے ۔ عدالت نے استفسار کیا کہ یہ قانون درخواست گزار کو کیسے متاثر کر رہا ہے ۔ وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ نئی ترمیم موجودہ قانون کی شقوں سے متصادم ہے ، بلدیاتی قانون کا سیکشن 21 منتخب نمائندوں کی مدت چار برس مقرر کرتا ہے ، جبکہ حالیہ ترمیم کے ذریعے منتخب نمائندوں کو لامحدود مدت کے لیے برقرار رکھا جا رہا ہے ۔ وکیل کے مطابق بلدیاتی انتخابات میں تاخیر کی صورت میں منتخب بلدیاتی نمائندوں کی مدت خلاف قانون بڑھ جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...