حیدر آباد سکھر موٹر وے ایم6کی تعمیر کانومبر میں آغاز
306کلو میٹر منصوبے کی تخمینی لاگت 359ارب، 5حصوں میں تقسیماسلامی ترقیاتی بینک اور اوپیک کے تعاون سے تعمیر، این ایچ اے ، بریفنگ
مٹیاری (نامہ نگار)حیدرآباد-سکھر موٹروے ایم 6 کی تعمیر نومبر 2026 میں شروع ہوگی، 306 کلومیٹر منصوبہ اندازے کے مطابق 359 ارب روپے کی لاگت سے 5 حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے ، پی سی-1 میں لاگت 364 ارب روپے مقرر کی گئی ہے ، منصوبے کے مالی تعاون کے لیے اسلامی ترقیاتی بینک کی جانب سے چوتھے اور پانچویں حصے کیلئے 475 ملین ڈالر، اوپیک فنڈ کی جانب سے تیسرے حصے کے لیے 230 ملین ڈالر فراہم کیے جائیں گے ۔ منصوبے کے بارے میں طویل انتظار کے بعد اہم پیشرفت سامنے آئی ہے ، نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے قومی اسمبلی کی اسٹینڈنگ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ 306 کلومیٹر طویل ایم 6 موٹروے کا تعمیراتی کام نومبر 2026 میں شروع کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے ۔ ایم 6 موٹروے پاکستان کے شمال اور جنوب کو ملانے والے موٹروے نیٹ ورک کا اہم حصہ ہے ، جو حیدرآباد کو سکھر سے ملاتے ہوئے ایم 6 کراچی-حیدرآباد اور ایم 5 ملتان-سکھر موٹرویز کو مکمل طور پر آپس میں ملائے گا، 359 ارب روپے کا منصوبہ 5 حصوں میں تقسیم کیاگیا۔ منصوبے کے پہلے اور دوسرے سیکشن کو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ ماڈل کے تحت مکمل کرنے کی تجویز دی گئی ہے ، جبکہ باقی سیکشنز کیلئے عالمی مالیاتی اداروں کا مالی تعاون حاصل کیا جا رہا ہے، جبکہ بین الاقوامی اداروں سے اربوں ڈالر کی مالی مدد کیلئے ایم 6 منصوبے کے مختلف حصوں کیلئے عالمی مالیاتی اداروں سے مالی تعاون کی منظوری دی گئی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments