حیدر آباد:واٹر کارپوریشن ریفرنڈم، کامیاب یونین کوسرٹیفکیٹ جاری
ایمپلائز یونین نے دوتہائی اکثریت حاصل کی، بلاتفریق رنگ ونسل خدمت کا عزم
حیدرآباد (بیورو رپورٹ)واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن حیدرآباد میں CBAکے تعین کے لئے ہونے والے ریفرنڈم میں دو تہائی اکثریت حاصل کرنے والی حیدرآباد واٹرا ینڈ سیوریج کارپوریشن ایمپلائزیونین کو آئندہ دو سال کے لئے اجتماعی سودے کار ایجنٹ CBAکا سرٹیفکیٹ جاری کردیا۔ اس موقع پر حیدر آباد واٹر اینڈ سیوریج کاپوریشن ایمپلائز یونین کے چیئرمین اعجاز حسین، صدر اطہر خان چانگ، جنرل سیکریٹری عبد القیوم بھٹی نے محنت کشوں کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ ایمپلائز یونین سب محنت کشوں کی یونین کے نعرے کے ساتھ آگے بڑھے گی اور جلد بلا تفریق رنگ و نسل اور محنت کشوں کے دیرینہ مسائل کا حل معاشی طور پر خوشحالی کے ماحول کو بہتر سے بہتر بنانا اور کارپوریشن کی تعمیر اور ترقی میں شب و روز اپنا کردار ادا کرنا ہماری اولین ترجیہات میں شامل ہیں اعجاز حسین نے کہا کہ محنت کشوں کے تمام قانونی حقوق کا تحفظ اور عزت نفس کی بحالی ہر صورت یقینی بنائیں گے انشاء اﷲ آنے والا وقت محنت کشوں کے لئے سنہرے دور کا آغاز ہوگامذید کہا کہ رجسٹرا ر آف ٹریڈ یونین حیدرآباد ریجن حیدرآباد صمد سومرو نے تمام قانونی تقاضہ پورے کرتے ہوئے ریفرنڈم کے انعقاد میں بلا تفریق تعاون کیا جس کے نتیجے میں ادارے میں پر امن طور پر ریفرنڈم کا انعقاد ممکن ہوا جس پر حیدرآباد واٹراینڈ سیوریج کارپوریشن ایمپلائز یونین کے تمام عہدیداران انکے انتہائی مشکور ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments