لاڑکانہ:فریال تالپور سے ٹیسٹ پاس امیدواروں کے وفد کی ملاقات

لاڑکانہ:فریال تالپور سے ٹیسٹ پاس امیدواروں کے وفد کی ملاقات

مسائل حل کی یقین دہانی،2ماہ جاری آئی بی اے 40پلس امیدواروں کا احتجاج ختم

لاڑکانہ (بیورو رپورٹ)لاڑکانہ میں آئی بی اے 40 پلس پی ایس ٹی اور جے ای ایس ٹی ویٹنگ امیدواروں کے وفد نے نوڈیرو ہاؤس میں فریال تالپور سے ملاقات کی، جہاں مسائل حل کرانے کی یقین دہانی کے بعد امیدواروں نے لاڑکانہ میں دو ماہ سے جاری احتجاجی کیمپ ختم کرنے کا اعلان کردیا، اس سلسلے میں امیدوار صدام سانڈانو نے دیگر امیدواروں جمیل بھٹو، فرید عباسی اور آصف برڑو کے ہمراہ پریس کانفرنس میں کہا کہ ہم نے گزشتہ سال آئی بی اے ٹیسٹ کے ذریعے محکمہ تعلیم میں پرائمری اسکول ٹیچر اور جونیئر ایلمنٹری اسکول ٹیچر کی بھرتیوں کیلئے ٹیسٹ دیا اور 40 سے زائد نمبر حاصل کیے ، لیکن اس کے باوجود ہمارے نام ویٹنگ لسٹ میں شامل کرکے ہمیں آفر آرڈرز سے محروم کردیا گیا، انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے مختلف اوقات میں محکمہ تعلیم کے متعلقہ افسران اور لاڑکانہ کے منتخب نمائندوں سے شکایات کرنے کے ساتھ پُرامن احتجاج بھی کیا گیا، اس دوران ایم پی اے جمیل احمد سومرو نے ہمیں بلا کر مسائل حل کرانے کی یقین دہانی کرائی، جس کے بعد سندھ اسمبلی میں ہمارے مسئلے کے حل کیلئے اسپیکر سندھ اسمبلی سید اویس شاہ کی سربراہی میں ہائی پاور اسپیشل کمیٹی تشکیل دی گئی، تاہم کمیٹی کی جانب سے تاحال ہمارے مسائل حل نہیں کیے گئے ، انہوں نے کہا کہ ہم نے احتجاجی کیمپ قائم کرکے انڈس ہائی وے پردھرنا دیا اور مختلف طریقوں سے پُرامن احتجاج جاری رکھا، کچھ روز قبل ایم پی اے سہیل انور سیال کیمپ پر آئے اور مذاکرات کرکے مسائل حل کی یقین دہانی کرائی۔ آج ہم احتجاج ختم کرنے کا اعلان کرتے ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...