انمول پنکی کی بریت کیخلاف اپیلوں پر سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی
کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ نے ملزمہ انمول عرف پنکی کی تین مقدمات میں بریت کے خلاف پراسیکوشن کی اپیلوں پر سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردی۔۔۔
عدالت نے پراسیکوشن کی جانب سے فوری سماعت کی استدعا مسترد کردی جبکہ پراسیکوشن نے پولیس فائل جمع کرانے کے لیے مہلت طلب کرلی۔ پراسیکیوٹر جنرل سندھ کی جانب سے ملزمہ کی بریت کے خلاف اپیلیں دائر کی گئی ہیں، جن میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ شریک ملزمان کی بریت سے ملزمہ کے خلاف الزامات ختم نہیں ہوتے ۔ پراسیکوشن کے مطابق مقدمات میں تاخیر ملزمہ کی مفروری کے باعث ہوئی، جبکہ ملزمہ کے خلاف دیگر تھانوں میں بھی منشیات کے مقدمات درج ہیں۔ اپیلوں میں ٹرائل کورٹ کا بریت کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments