حادثات و واقعات میںدوافراد جاں بحق، نومولود بچی کی لاش برآمد

حادثات و واقعات میںدوافراد جاں بحق، نومولود بچی کی لاش برآمد

کراچی (اسٹاف رپورٹر)شہرقائد کے مختلف علاقوں میں پیش آنے والے حادثات اور واقعات کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہو گیا۔ لیاری سے نومولود بچی کی لاش ملی۔

تفصیلات کے مطابق شاہراہ فیصل نرسری پیڈسٹل برج کے قریب نامعلوم تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 30 سالہ یوریل جون ولد فرانسس جون موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ حادثے میں 55 سالہ راہگیر محمد علی زخمی ہوا۔ چھیپا ذرائع کے مطابق دونوں کو فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ادھر سرجانی ٹاؤن خدا کی بستی کے قریب تیز رفتار بس نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی۔ حادثے میں 38 سالہ موٹر سائیکل سوار شعیب شیراز ولد سلیم بھٹی موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ حادثے کے بعد بس ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا جبکہ سرجانی پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر قانون کے مطابق کارروائی شروع کر دی ہے ۔علاوہ ازیں، چاکیواڑہ میں مدینہ ٹرانسپورٹ آدم شاہ روڈ کے قریب کچرا کنڈی سے ایک نومولود بچی کی لاش برآمد ہوئی ۔ ریسکیو ذرائع نے لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا ہے جبکہ پولیس واقعے کی مزید تفتیش کر رہی ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...