شہری کے قتل میں ملوث ملزم فرار کی کوشش میں مارا گیا

شہری کے قتل میں ملوث ملزم فرار کی کوشش میں مارا گیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر)شاہ لطیف ٹاؤن میں شہری کے قتل میں ملوث گرفتار ملزم فرار ہونے کی کوشش میں مارا گیا۔

پولیس کے مطابق گزشتہ روز شاہ لطیف ٹاؤن میں ڈکیتی مزاحمت کے دوران فائرنگ سے شہری سعید نواز قتل جبکہ منیر زخمی ہوا تھا، واقعہ میں ملوث ملزم راول کو تھانہ شاہ لطیف ٹاؤن پولیس نے گرفتار کیا تھا۔گرفتاری کے بعدملزم کو مزید طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا، دورانِ منتقلی ملزم نے فرار ہونے کی کوشش کی جس کے نتیجے میں ملزم راول بھی شدید زخمی ہو گیا۔زخمی ملزم اسپتال میں زیر علاج ہلاک ہو گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...