محراب پور:گھر میں گھس کرفائرنگ، بیوی جاں بحق، میاں زخمی

محراب پور:گھر میں گھس کرفائرنگ، بیوی جاں بحق، میاں زخمی

کچھ افراد سے دشمنی ہے ، بہو بیٹے پرکس نے فائرنگ کی، کچھ کہہ نہیں سکتے ، والدحیدر آباد کے علاقے لطیف آباد میں سکیورٹی گارڈ کی رات 3بجے مبینہ خودکشی

محراب پور، حیدر آباد (نمائندگان)نوشہرو فیروز تھانے کی حدود میں ٹھارو شاہ بائی پاس کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے گھر میں گھس کر میاں بیوی پراندھا دھند فائرنگ کی، جس میں مسمات یاسمین چانڈیو جاں بحق جبکہ عبدالرزاق چانڈیو زخمی ہوگیا، جسے اسپتال منتقل کر دیا، زخمی نوجوان کے والد علی حیدر چانڈیو نے بتایا کہ وہ لاڑکانہ کے رہائشی ہیں جہاں پر انکی کچھ افراد سے دشمنی چل رہی ہے ، بہو بیٹے پرکس نے فائرنگ کی کچھ کہہ نہیں سکتے ، پولیس کے مطابق تفتیش شروع کر دی ہے ۔ ادھر حیدر آباد کے علاقے لطیف آباد پونے سات نمبر کے قریب قائم پٹرول پمپ پر تعینات 40 سالہ سکیورٹی گارڈ نے مبینہ طور پر خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی۔

واقعہ رات تقریباً ساڑھے تین بجے پیش آیا، جہاں سکیورٹی گارڈ راحیل عباسی ولد ریاض عباسی، رہائشی اقبال کالونی لطیف آباد نمبر 12 نے مبینہ طور پر خود کو گولی مار لی۔ گولی لگنے کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔واقعے کی اطلاع ملنے پر متعلقہ پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال حیدرآباد منتقل کیا گیا، جہاں ضروری قانونی کارروائی کے بعد لاش مردہ خانے میں رکھ دی گئی۔پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں اور خودکشی کی وجوہات جاننے کے لیے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...