حیدر آباد:موبائل چھیننے والے گروہ کے 2کارندے گرفتار
حیدر آباد (بیورو رپورٹ)موبائل چھیننے والے گینگ کے 2 کارندے کینٹ پولیس نے مقابلے میں گرفتار کرلئے ، ملزمان سے پستول، 125 موٹر سائیکل اور 9 عدد موبائل فونز برآمد ہوئے۔
پولیس کے مطابق کینٹ پولیس نے خفیہ اطلاع پر وادھواہ روڈ پیون کالونی شہباز بلڈنگ موڑ کے قریب 125 موٹر سائیکل پر سوار 2مشتبہ ملزمان سے مقابلہ ہوا۔ ملزمان نے فرار ہونے کی کوشش کرتے ہوئے پولیس پر فائرنگ شروع کردی، جس پر پولیس نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے دونوں ملزمان بنام داد شیخ اور محسن کانڈھرو کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کارروائی کے دوران گرفتار ملزمان کے قبضے سے ایک عدد پستول مع راؤنڈ اور مختلف وارداتوں میں چھینے گئے 9 عدد موبائل فونز برآمد کرلیے گئے ۔ ابتدائی تفتیش کے دوران گرفتار ملزمان نے متعدد وارداتوں کا انکشاف کرتے ہوئے موبائل فونز چھیننے کا اعتراف کیا ہے ۔ گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments