سانگھڑ:ارشد کھورکھانی قتل، نامزد اہلکاروں کی ضمانت درخواستیں مسترد

سانگھڑ:ارشد کھورکھانی قتل، نامزد اہلکاروں کی ضمانت درخواستیں مسترد

سابق ڈی ایس پی عابد بروہی ودیگر 3روزہ جسمانی ریمانڈ پرایف آئی اے کے حوالے

سانگھڑ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)سانگھڑ کی تحصیل سنجھورو کے ارشد کھورکھانی قتل کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے ، جہاں عدالت نے نامزد پولیس افسران اور اہلکاروں کی درخواستِ ضمانتیں مسترد کر دیں۔ ضمانتیں مسترد ہونے کے بعد سابق ڈی ایس پی عابد بروہی اور سابق ایس ایچ ا رحم علی واسوانو سمیت تمام نامزد پولیس افسران و اہلکار سانگھڑ کی متعلقہ عدالت میں پیش ہو گئے ۔ عدالت نے کارروائی کرتے ہوئے گرفتار پولیس افسران و اہلکاروں کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے (FIA) شہید بینظیر آباد کے حوالے کر دیا۔

تحویل میں لیے گئے دیگر ملزمان میں کیس کا اہم کردار بڑا منشی آصف راجپوت اور اے ایس آئی علی حسن بروہی سمیت دیگر اہلکار بھی شامل ہیں، جنہیں ایف آئی اے ٹیم نے اپنی تحویل میں لے کر مزید تفتیش شروع کر دی ہے ۔ مقتول ارشد کھورکھانی کے لواحقین اور مقامی شہریوں نے عدالت کے اس فیصلے اور پولیس افسران و اہلکاروں کی گرفتاری کو کیس میں ایک بڑی قانون پیش رفت قرار دیا ہے ، جبکہ توقع ظاہر کی جا رہی ہے کہ ایف آئی اے کی تحویل میں دورانِ تفتیش قتل سے جڑے مزید سنسنی خیز انکشافات سامنے آئیں گے ۔ ارشد کھورکھانی قتل کیس میں پولیس افسران و اہلکاروں کی گرفتاری کو مقدمہ میں اہم پیش رفت قرار دیا جارہا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...