سکھر:روہڑی میں پہاڑ توڑنے کے دوران دھماکا، 2مزدور شدید زخمی

سکھر:روہڑی میں پہاڑ توڑنے کے دوران دھماکا، 2مزدور شدید زخمی

سکھر(بیورو رپورٹ)روہڑی سیمنٹ فیکٹری کے قریب مبینہ طور پر غیر قانونی طریقے سے بارود کے ذریعے پہاڑ توڑنے کے دوران اچانک دھماکا ہوگیا۔۔۔

 جس کے نتیجے میں دو بنام مزدور محمد حسن چوہان اور پپو شدید زخمی ہوگئے واقعے کے بعد فیکٹری انتظامیہ نے زخمی مزدوروں کو فوری طور پر تعلقہ اسپتال روہڑی منتقل کیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی گئی۔ واقعے کے حوالے سے مزید تفصیلات اور دھماکے کی وجوہات تاحال سامنے نہیں آسکیں، جبکہ مبینہ غیر قانونی طور پر پہاڑ توڑنے کے معاملے پر بھی متعلقہ حکام کی جانب سے کارروائی یا تحقیقات سے متعلق کوئی اطلاع سامنے نہیں آسکی ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...