نوکوٹ:پائپ لائن منصوبوں کیخلاف آبادگاروں کا احتجاج، دھرنا دیا

نوکوٹ:پائپ لائن منصوبوں کیخلاف آبادگاروں کا احتجاج، دھرنا دیا

پتھورو واٹر سپلائی سمیت مٹھڑاؤ کینال سے نکالی جانیوالی دیگر اسکیموں پرتحفظات

نوکوٹ (نمائندہ دنیا)پتھورو سمیت مختلف پائپ لائن منصوبوں کے خلاف ہزاروں آبادگاروں، ہاریوں اور شہریوں نے احتجاج کرتے ہوئے بائیس میل موری سے بس اسٹاپ چوک تک تقریباً پانچ کلومیٹر پیدل مارچ کیا اور دھرنا دیا مظاہرین نے پتھورو واٹر سپلائی پائپ لائن سمیت مٹھڑاؤ کینال سے نکالی جانے والی دیگر اسکیموں پر شدید تحفظات کا اظہار کیا اس موقع پر آبادگار رہنماؤں نے کہا کہ مٹھڑاؤ کینال سے پیتھورو واٹر سپلائی پائپ لائن کے علاوہ سامارو، بودر فارم، نبی سر روڈ اور راہہ مور کے لیے مزید اسکیمیں نکالی جا رہی ہیں، جن سے نارا کینال کے ٹیل کے علاقے شدید متاثر ہونے کا خدشہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پائپ لائن کے نام پر شاخ نکالی جا رہی ہے ، جو ٹیل کے آبادگاروں کے پانی پر ڈاکہ ہے ۔ پتھورو کی جھیلوں کو پہلے ہی کُھائی شاخ سے پانی فراہم کیا جا رہا ہے ۔ آبادگاروں کا کہنا تھا کہ مذکورہ منصوبہ صرف واٹر سپلائی تک محدود نہیں، بلکہ پی سی ون میں زمینیں آباد کرنے، ہاریوں اور صنعتوں کا بھی ذکر ہے، ان منصوبوں سے سامارو، کنری، نبی سر، ٹالہی، جھڈو، نوکوٹ، کلوئی، مٹھی اور چھاچھرو سمیت کئی علاقوں کی زراعت اور پینے کے پانی پر اثر پڑنے کا خدشہ ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...