جھاڑیوں سے ملنے والی حاملہ خاتون کی لاش کی شناخت ہوگئی
کراچی(اسٹاف رپورٹر،مانیٹرنگ ڈیسک)بن قاسم ٹاؤن میں جھاڑیوں سے ملنے والی گولی لگی نوجوان لڑکی کی شناخت ہوگئی۔ مقتولہ کی شناخت 27 سالہ کشف کمال کے نام سے ہوئی۔۔۔
جو ایک بیٹی کی ماں اور 6 ماہ کی حاملہ تھی۔ اہلخانہ کے مطابق کشف پونے تین سال کی بیٹی کی ماں تھی اور6 ماہ کی حاملہ تھی۔اہلخانہ نے بتایا کہ کشف نے 4 سال قبل یاسر درانی نامی شخص سے پسند کی شادی کی تھی، تاہم شادی کے صرف 2 ماہ بعد یاسر نے کشف کو طلاق دے دی تھی ، طلاق کے وقت کشف حاملہ تھی،طلاق کے باوجود یاسر درانی کشف سے ملتا رہا ۔جمعرات کو چھوٹی بہن کے موبائل فون پر کال موصول ہوئی کہ ایک لاش ملی ہے ، آکر شناخت کرلیں۔مقتولہ کی والدہ نے کہا کہ ان کی بیٹی کا جنازہ اس وقت تک نہیں اٹھے گا جب تک یاسر کو گرفتار نہیں کیا جاتا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments