کے ڈی اے ملازمین کیلئے بینکاری سہولیات آسان بنانے پر اتفاق
کراچی(این این آئی) ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی زین العابدین انصاری سے حبیب بینک کے نمائندگان نے ملاقات کی۔۔
جس میں کے ڈی اے ملازمین کے لیے مختلف مالی و بینکاری سہولیات کی فراہمی اور انہیں مزید آسان بنانے کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر ڈی جی کے ڈی اے زین العابدین انصاری نے کہا کہ کے ڈی اے ملازمین کی فلاح و بہبود اور انہیں بہتر مالی سہولیات کی فراہمی ادارے کی ترجیحات میں شامل ہے ۔ انہوں نے ایچ بی ایل کے نمائندگان پر زور دیا کہ بینک کی جانب سے فراہم کی جانے والی سہولیات اور قرضہ اسکیموں سے کے ڈی اے ملازمین کو زیادہ سے زیادہ فائدہ پہنچانے کیلئے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments