ڈکیتی میں ملوث ملزم گرفتار، زیورات اورنقدی برآمد

 ڈکیتی میں ملوث ملزم گرفتار، زیورات اورنقدی برآمد

کراچی(اسٹاف رپورٹر،مانیٹرنگ ڈیسک) مومن آباد پولیس نے گھر میں گھس کر ڈکیتی کی واردات میں ملوث ڈاکو کو گرفتار کرلیا۔۔۔

، پولیس نے لوٹے گئے طلائی زیورات فروخت کر کے حاصل کی گئی 9 لاکھ روپے نقدی اور زیورات بھی برآمد کرلیے ۔ ترجمان کے مطابق گزشتہ ماہ 17 ستمبر کو 2 ڈاکوؤں نے اورنگی ٹاؤن سیکٹر ایف فو میں اعجاز نامی شخص کے گھر میں گھس کر ڈکیتی کی واردات کی تھی جس کا مقدمہ مومن آباد تھانے میں درج کیا گیا تھا۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کی جس میں ڈاکوؤں کو گھر میں داخل ہونے اور واردات کے بعد فرار ہوتے ہوئے دیکھا گیا۔ ترجمان کے مطابق مومن آباد پولیس نے خفیہ ذرائع سے ملنے والی اطلاع پر  ایک ڈاکو کو گرفتار کرلیا جس کی شناخت نعیم خان ولد سلیم خان کے نام سے کی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...