غریب آباد میں بجلی وپانی کی عدم فراہمی پراحتجاج، ٹریفک نظام درہم برہم
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)غریب آباد پر بجلی اور پانی کی عدم فراہمی پر 4 گھٹنے سے زائد جاری رہنے والے احتجاج نے ٹریفک کا نظام درہم برہم کر دیا۔ احتجاج کی وجہ سے ملحقہ علاقوں میں گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں۔۔۔
ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق سر شاہ سلیمان روڈ حسن اسکوار جانب غریب آباد قبا مسجد کے قریب علاقہ مکینوں کی جانب سے بجلی اور پانی کی عدم فراہمی پر کیے جانے والے احتجاج کے باعث دونوں ٹریک پر ٹریفک معطل ہوگیاجس کے باعث ٹریفک پولیس کا عملہ موقع پر پہنچ گیا اور گاڑیوں کو حسن اسکوائر سے یونیورسٹی روڈ جانب نیپا اور لیاقت آباد سے کریم آباد اور غریب اباد سے حسین آباد کی طرف موڑ دیا۔4 گھنٹے سے زائد جاری رہنے والے احتجاج نے ٹریفک کا نظام درہم برہم کر دیا جس کی وجہ سے محلقہ علاقوں میں بدترین ٹریفک جام ہونے سے عام شہریوں کو شدید مشکلات اور دقت کا سامنا کرنا پڑ گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments