کراچی ایئرپورٹ پر کسٹمز کی کارروائی 60لاکھ روپے کا سامان برآمد

کراچی ایئرپورٹ پر کسٹمز کی کارروائی  60لاکھ روپے کا سامان برآمد

کراچی(این این آئی)جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پاکستان کسٹمز نے کارروائی کرتے ہوئے امریکہ سے آنے والے مسافر سے الیکٹرانک اشیا اور قیمتی سامان برآمد کر لیا۔۔۔

 مسافر دوحہ سے پرواز نمبر QR-604کے ذریعے کراچی پہنچا تھا، ایکس رے اسکریننگ کے دوران سامان مشکوک پایا گیا جس پر تفصیلی معائنہ کیا گیا۔سامان سے 6آئی فون 18پرو میکس، 2میک بک ایئر، ایک میک بک پرو اور 2 میک منی برآمد ہوئے ۔9ایپل واچز، 3آئی پیڈ ایئر، 4آئی پیڈ میجک کی بورڈ، 5ایپل ایئر پوڈز، 8میٹا گلاسز اور 7خواتین کے ہینڈ بیگز بھی برآمد ہوئے ۔سامان میں 3کلو کاسمیٹکس اور 9ملٹی وٹامنز بھی شامل ہیں۔کسٹمز حکام کے مطابق برآمد شدہ سامان کی مالیت 60لاکھ روپے سے زائد ہے ، سامان کسٹمز ایکٹ 1969کے تحت ضبط کر لیا گیا جبکہ مزید قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...