میری ٹائم ایکسیلنس کے فروغ کیلئے اقدامات کے موضوع پرسیمینار

میری ٹائم ایکسیلنس کے فروغ کیلئے اقدامات کے موضوع پرسیمینار

13 مقررین، 57اداروں کے نمائندگان شریک، ہم آہنگی کی ضرورت، ڈاکٹر نزہتبلیو اکانومی کو قومی سطح پر ہونیوالی بحث کا حصہ بنایاجائے،ڈی جی پریس انفارمیشن ارم تنویر

کراچی(سٹی ڈیسک)بلیو نیٹ پلس نے ورلڈ میری ٹائم ڈے 2026 کے موقع پر‘‘پالیسی سے عملی اقدامات تک، میری ٹائم ایکسیلنس کے فروغ کے لیے اقدامات’’ کے موضوع پر ایک سیمینار کا انعقاد کیا۔ سیمینار کراچی پورٹ ٹرسٹ اور نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف اوشیانوگرافی کے اشتراک سے کے پی ٹی اسٹاف کالج لالہ زار کراچی میں ہوا۔ تقریب میں 13 ممتاز مقررین اور 57 اداروں کے نمائندگان نے شرکت کی۔ بلیو نیٹ پلس کی بانی و چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر نزہت خان نے اس امر پر زور دیا کہ پاکستان کو محض مزید پالیسیوں کی ضرورت نہیں بلکہ موجودہ پالیسیوں کے درمیان بہتر ہم آہنگی اور ان پر مؤثر عملدرآمد کی ضرورت ہے جبکہ بلیو اکانومی کوقومی اقتصادی ترقی کا لازمی حصہ بنانا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ میری ٹائم اور بلیو اکانومی سے متعلق امور ہماری اقتصادی، تجارتی، سرمایہ کاری، موسمیاتی، سیاحتی، ماہی گیری، ماحولیاتی، سائنس و ٹیکنالوجی کی پالیسیوں کا حصہ ہونے چاہئیں۔انجینئر نعمت اللہ سوہو، ڈائریکٹر جنرل نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف اوشیانوگرافی نے تحقیق، سمندری اعداد و شمار اور سائنس و پالیسی کے درمیان مضبوط روابط کی اہمیت کو اجاگر کیا ۔ڈائریکٹر جنرل پریس انفارمیشن ڈپارٹمنٹ کراچی ارم تنویرنے بلیو اکانومی کو قومی سطح پر ہونے والی بحث کا حصہ بنانے ، عوامی آگاہی پیدا کرنے اور میری ٹائم پالیسیوں و مواقع کو عوام سے جوڑنے میں میڈیا اور اسٹریٹجک کمیونیکیشن کے کردار پر زور دیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...