گٹکاماوا اور غیر ملکی سیگریٹ کی سپلائی ناکام ،ملزم گرفتار
کراچی(اے پی پی)تھانہ منگھوپیر پولیس نے دورانِ پٹرولنگ کارروائی کرتے ہوئے ایک مبینہ ملزم کو گرفتار کرکے گٹکاماوا اور۔۔۔
غیر ملکی سیگریٹ کی سپلائی ناکام بنادی۔جمعرات کو ترجمان ایس ایس پی ڈسٹرکٹ ویسٹ کے مطابق پولیس نے گرفتار ملزم ثنا اﷲولد عطا اﷲکی کار سے 230پڑیاں گٹکاماوا اور 30پیکٹ آداب اور 10 ڈنڈے (پائن، مونڈ)سیگریٹ برآمد کرلی جبکہ سپلائی میں استعمال ہونے والی کار کو بھی تحویل میں لے لیا گیاہے ۔پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments