پی اے اے کی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی دو سال کیلئے منتخب
نعمان نبی چیئرمین،جواد سینئر وائس چیئرمین، ندا حیدر وائس چیئرمین مقرر چیئرمین احمد کپاڈیا کی کارکردگی کو خراجِ تحسین،ایڈوائزری گروپ تشکیل
کراچی(سٹی ڈیسک)پاکستان ایڈورٹائزنگ ایسوسی ایشن (پی اے اے )نے اپنے 11ویں سالانہ اجلاس عام میں سنہ2026ء کے انتخابات کے نتائج کا اعلان کرتے ہوئے 2026-2028 کی دوسالہ مدت کیلئے 14 رُکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اعلان کر دیا ۔نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی میں نعمان نبی احمد (چیئرمین)، جواد ہمایوں (سینئر وائس چیئرمین)، ندا حیدر (وائس چیئرمین)، جاوید قدیر خان (چیئرپرمین، زون اے )، وقارحیدری (چیئرمین، زون بی)، عثمان عتیق بٹ (چیئرپرمین، زون سی) اور فہیم احمد (فنانس سیکریٹری) شامل ہیں۔ دیگر ارکان میں احمد جمال میر، نتاشا درانی، فرحان خان، اسد انصاری، تابش حسن شاہ، خالد سلیم اور اطہر سلیم شامل ہیں۔مذکورہ اجلاس میں پیشگی طور پر جاری کیا گیا ایجنڈا بھی منظور کیا گیاجس کے بعد سبکدوش ہونے والے چیئرمین، احمد کپاڈیا نے ارکان کو گزشتہ دو برس کے دوران سبکدوش ہونے والی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کی جانب سے کیے گئے اقدامات کے بارے میں بریفنگ دی۔ ارکان نے پاکستان ایڈورٹائزنگ ایسوسی ایشن کے لیے ایک نئی اور مضبوط برانڈ شناخت تشکیل دینے والی ٹیم کی قیادت پر انہیں کھڑے ہو کر بھرپور خراجِ تحسین پیش کیا۔نعمان نبی احمد نے ارکان کی جانب سے اُن پر اور نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی پر اعتماد کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ ٹیم ورک، باہمی تعلقات اُستوار کرنے اور تجربات سے سیکھنے پر یقین رکھتے ہیں ،اسی سوچ کے تحت انہوں نے ایک ایڈوائزری گروپ تشکیل دینے کی تجویز بھی پیش کی۔اجلاس نے اس تجویز کو منظورکر لیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments