ڈاؤ یونیورسٹی اسپتال کے سی او او پر تشددکامقدمہ درج
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)ڈاؤ یونیورسٹی اسپتال اوجھا کیمپس میں ایم آر آئی کے دوران لڑکی سے مبینہ ہراسانی کے الزام پر ہنگامہ آرائی اور تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
واقعے کے بعد پولیس نے متعدد افراد کو حراست میں لے لیا جبکہ اسپتال انتظامیہ نے چیف آپریٹنگ آفیسر بابر خان پر حملے کا مقدمہ درج کرا دیا۔تفصیلات کے مطابق پیر اور منگل کی درمیانی شب لڑکی ایم آر آئی کرانے کے لیے ڈاؤ یونیورسٹی اسپتال اوجھا کیمپس آئی تھی جہاں اسکین کے دوران مبینہ ہراسانی کی شکایت سامنے آنے پر اہل خانہ نے اسپتال انتظامیہ سے تلخ کلامی کی، شکایت سننے کے لیے چیف آپریٹنگ آفیسر بابر خان بھی موقع پر موجود تھے تاہم معاملہ شدت اختیار کرگیا اور مشتعل افراد نے ہاتھا پائی شروع کردی جس کے نتیجے میں ڈاؤ کے سی او او بابر شدید زخمی ہوگئے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments