اسٹریٹ کرمنلز گرفتار،اسلحہ نقدی وموٹر سائیکل برآمد
کراچی(اے پی پی)سائٹ سپر ہائی وے پولیس نے دورانِ گشت کارروائی کرتے ہوئے سٹریٹ کرائمز میں ملوث 2 مبینہ ملزمان کو گرفتارکرکے ان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ بمعہ ایمونیشن ،نقدی اورموٹر سائیکل برآمدکرلی۔
ہفتہ کو ترجمان ایسٹ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں محمد یونس مجاہد ولد مجاہد سرائیکی اور محمد ثاقب ولد اﷲ دتہ شامل ہیں۔ گرفتار ملزمان سپر ہائی وے اور اطراف کے علاقوں میں موٹر سائیکل اسنیچنگ میں ملوث تھے۔گرفتارملزمان نے 2اور 7اکتوبر کو شہریوں سے اسلحہ کے زور پر موٹر سائیکلیں چھینی تھیں۔پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کردیاہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments