فائرنگ کے ملزمان کی ضمانت قبل ازگرفتاری کی استدعا مسترد

فائرنگ کے ملزمان کی ضمانت قبل ازگرفتاری کی استدعا مسترد

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایڈیشنل سیشن عدالت شرقی نے ملیر الفلاح میں بااثر افراد کی جانب سے فائرنگ کے مقدمے میں ملزمان ریاض خان، محمد رمضان اور شاہزیب کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستیں مسترد کردیں۔

 عدالت نے قرار دیا کہ زخمیوں کی میڈیکل رپورٹس، گواہوں کے بیانات اور دستیاب شواہد ملزمان کے خلاف مزید کارروائی کے لیے کافی ہیں۔ زخمی عبداللہ کے وکیل ذوالفقار حیدر نے دلائل دیے کہ ان کے مؤکل کا فریقین کے درمیان سابقہ تنازع سے کوئی تعلق نہیں تھا، وہ موقع پر جھگڑا دیکھنے کے لیے موجود تھے اور ملزم جہانزیب کی فائرنگ سے زخمی ہوئے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...