محراب پور:منشیات فروش کوقید و جرمانہ، درخت کاٹنے پرمقدمہ درج
محراب پور (نمائندہ دنیا)سول جج اینڈ جوڈیشل مجسٹریٹ درجہ اول مورو کی عدالت کے جج مدد علی کھوسو نے منشیات اور جعلی نمبر پلیٹ برآمدگی کے مقدمے میں جرم ثابت ہونے پر غلام شبیر گولو اور غلام علی سمیجو کو دو سال قید اور دو لاکھ جرمانے کی سزا کا حکم سنایا ہے۔۔۔
ملزمان کا تعلق بلوچستان سے ہے ، جنہیں ایس ایچ اومورو پولیس نے کار، 35 بوری گٹکا اور جعلی نمبر پلیٹ سمیت گرفتار کرکے سرکار کی مدعیت میں مقدمہ نمبر 550 سال 2024 درج کیا تھا،بھریا سٹی پولیس ذرائع کے مطابق عدالتی احاطے سے درختوں کی غیر قانونی کٹائی وحید قادری میمن سمیت پانچ افراد کیخلاف مقدمہ نمبر 193 سال 2026 داخل کیا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments