محراب پور:ٹریفک حادثات و واقعات میں 3جاں بحق، 5زخمی
محراب پور(نمائندہ دنیا) محراب پور میں ٹریفک حادثات و واقعات میں 3 افراد جاں بحق، 5 زخمی ہوگئے ۔ مہران ہائی وے لکھن اسٹاپ پر ٹرک کی زد میں آکر موٹر سائیکل سوار پانچ سالہ غلام علی جاگیرانی زد میں آکر جاں بحق ہوگیا۔
قومی شاہراہ پر دھیرن کے قریب ٹریلر کی زد میں آکر موٹر سائیکل سوار وسیم امام بخش جاں بحق ہوگیا۔ دو روز قبل گاؤں جروار میں مسلح افراد کی فائرنگ سے زخمی ہونے والی 9 سالہ انعم بنت راشد دوران علاج دم توڑ گئی۔دوسری طرف کورائی تھانے کی حدود میں قومی شاہراہ پر تیز رفتار مسافر وین نے دو موٹر سائیکلوں کو ٹکر مار دی ، جس کے نتیجے میں حادثے میں 5 افراد زخمی ہوگئے ۔ پولیس کے مطابق زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ وین ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا ۔ پولیس مزید تفتیش کر رہی ہے ۔ادھر گاؤں مہر سامٹیو میں بخت علی سامٹیو ولد صابن سامٹیو کو سانپ نے ڈس لیا۔ بروقت طبی امداد ملنے کے باعث بخت علی کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments