لاڑکانہ:ایک ہفتے میں 133ملزم گرفتار

لاڑکانہ:ایک ہفتے میں 133ملزم گرفتار

لاڑکانہ (بیورورپورٹ) ایس ایس پی لاڑکانہ اظہر خان کی زیر نگرانی ضلع پولیس کی ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ جاری کردی گئی۔ مختلف کارروائیوں میں مجموعی طور پر 133 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔۔۔

منشیات فروشوں کے خلاف 24 مقدمات درج ،41 ملزمان کو حراست میں لیا گیا۔پولیس نے ہفتے کے دوران 27 مقابلوں میں کارروائیاں کیں، اس دوران 4 جرائم پیشہ زخمی ہوئے جبکہ 3 گروہوں کا خاتمہ کیا گیا۔ غیر قانونی اسلحے کے خلاف کارروائیوں میں 10 مقدمات درج ،10 ملزمان کو گرفتار کیا گیا، جن کے قبضے سے 8 پستول اور 2 شاٹ گنیں برآمد ہوئیں۔ اس کے علاوہ مزید 9 ملزمان کو بھی گرفتار کیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...