گھر والوں کو بے ہوش کرکے لوٹنے والی ملازمہ اور ساتھی گرفتار نہ ہوسکے
کراچی(این این آئی) گلستان جوہر میں گھر والوں کو چائے میں نیند کی گولیاں دے کر بے ہوش کرنے اور طلائی زیورات سمیت قیمتی سامان لوٹنے کے مقدمے میں پولیس نے ملزمہ اور اس کے ساتھیوں کی گرفتاری میں ناکامی کا اعتراف کرلیا۔
پولیس نے جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں ابتدائی اطلاعی رپورٹ جمع کرادی، جس کے مطابق ملزمہ بشریٰ نے گھر کے مالک اور دیگر افراد کو چائے میں نیند کی گولیاں ملا کر پلائیں۔ اہل خانہ کے بے ہوش ہونے کے بعد مبینہ طور پر واردات کی گئی، جس میں گھر میں کام کے دوران ملزمہ کی ایک ساتھی بھی شامل تھی۔رپورٹ کے مطابق ملزمان گھر سے سات تولہ سونا، نقدی اور دیگر سامان لے گئے ، جبکہ لوٹے گئے سونے کی مالیت تقریباً 30 لاکھ روپے بتائی گئی ہے ۔پولیس کے مطابق گھر کے مالک عاطف کی مدعیت میں ملزمہ بشریٰ اور اس کی ساتھی کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments