توہین عدالت کیس میں پراسیکیوشن کو چارج شیٹ تیار کرنے کی ہدایت

توہین عدالت کیس میں پراسیکیوشن کو چارج شیٹ تیار کرنے کی ہدایت

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ نے ایچ آئی وی کیس کے وکیل طارق منصور ایڈووکیٹ کے خلاف توہین عدالت کیس میں پراسیکیوشن کو چارج شیٹ تیار کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے مزید سماعت 26 اکتوبر تک ملتوی کردی۔

سماعت کے دوران طارق منصور ایڈووکیٹ عدالت میں پیش نہیں ہوئے ۔ عدالت نے طارق منصور کو پیشی کے لیے نوٹس جاری کرتے ہوئے ہدایت کی کہ آئندہ سماعت پر ان کے خلاف توہین عدالت کیس میں فرد جرم عائد کی جائے گی۔ پراسیکیوٹر نے مؤقف اختیار کیا کہ طارق منصور کے خلاف توہین عدالت کا الزام ہے ، تاہم وہ عدالت میں پیش نہیں ہورہے ، اس لیے ان کی عدم پیشی پر قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے جائیں۔ عدالت نے پراسیکیوشن کو چارج شیٹ تیار کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ سماعت پر طارق منصور پر فرد جرم عائد کی جائے گی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...