قائد ملت کے یوم شہادت کے حوالے سے تقریب

قائد ملت کے یوم شہادت کے حوالے سے تقریب

قائد اعظم اکادمی کے لائبریری ہال میں کتابوں کی نمائش کا انعقاد لیاقت علی خان نے مشرق ، مغرب کو خارجہ پالیسی میں برابر رکھا،مقررین

کراچی (اے پی پی)قائد اعظم اکادمی قومی ورثہ و ثقافت ڈویژن، حکومتِ پاکستان کراچی کے زیر اہتمام قائد ملت لیاقت علی خان کے 75ویں یوم شہادت کے حوالے سے منعقد ہونے والے 4روزہ پروگرام کے سلسلے کا پہلا پروگرام اکادمی کے لائبریری ہال میں کتابوں کی نمائش بعنوان ’’لیاقت علی خان: کتابوں کے آئینے میں‘‘ کا انعقاد ہواجس کا مہمان خصوصی بزم اہل وفا کے چیئرمین و معروف قانون دان سہیل بیگ نوری نے فیتہ کاٹ کر افتتاح کیا۔ اس موقع پر مہمان اعزازی ارشد ملک، روح رواں قائد اعظم اکادمی زاہد حسین ابڑو، لائبریرین عبد الماجد فاروقی، سول سوسائٹی کے نمائندے ، نجی اسکول کی پرنسپل شفونہ اشرف اور طلبا و طالبات کی بڑی تعداد موجود تھی۔

مقررین نے کتابوں کی نمائش کے شرکا سے اظہار خیال کرتے ہوئے قائد ملت لیاقت علی خان کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ لیاقت علی خان نے مشرق کو اور مغرب کو خارجہ پالیسی میں برابر رکھا اور بہترین طریقے سے ملک چلایا، بدقسمتی سے لیاقت علی خان کو شہید کردیا گیا ورنہ پاکستان بہت ترقی کرتا ۔زاہد حسین ابڑو نے اس موقع پر کہا کہ لیاقت علی خان نے نیشنل بنک بنایا، سندھ یونیورسٹی بنوائی اور بھی بہت سے ادارے بنوائے حتی کہ پاک چائنا دوستی کی بنیاد بھی لیاقت علی خان کا ہی کارنامہ ہے ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ آج کی نمائش میں لیاقت علی خان پر کتابیں موجود ہیں اور ان کے پرائمریری پیپر بھی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...