زہریلی چیز کھانے سے بچی جاں بحق ،بھائی کی حالت تشویشناک

زہریلی چیز کھانے سے بچی جاں بحق ،بھائی کی حالت تشویشناک

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)ضلع غربی کے علاقے قصبہ کالونی میں گھر میں زہریلی چیز کھانے سے ایک بچی جاں بحق ہوگئی۔

 جبکہ اس کے بھائی کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے ۔اس حوالے سے پولیس حکام نے بتایا کہ واقعے سے متعلق مزید تفصیلات حاصل کی جا رہی ہیں۔ پولیس کے مطابق گھر میں زہریلی چیز کھانے سے ڈھائی سال کی بچی جاں بحق ہوئی۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں وجہ موت سامنے آسکے گی۔ بچوں نے کیا کھایا اس حوالے سے والدین لاعلم ہیں۔ پولیس کے مطابق زہریلی چیز کھانے سے ڈھائی سالہ متوفیہ بچی کے بھائی کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...