ٹریفک حادثات میں 2موٹر سائیکل سوار جاں بحق
کراچی(اسٹاف رپورٹر)شہر میں ٹریفک حادثات میں 2 موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق پہلا حادثہ گلبائی پل کے اوپر پیش آیا۔۔۔
جہاں نامعلوم تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار شخص جاں بحق ہوگیا، متوفی کی شناخت شفیع اللہ کے نام سے ہوئی، لاش اسپتال منتقل کر دی گئی۔دوسرا حادثہ سرجانی کے ڈی اے فلیٹ کے قریب پیش آیا جہاں نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار شخص ہلاک ہوگیا، ریسکیو ذرائع کے مطابق ہلاک شخص کی شناخت جیری ولد اظہر مسیح کے نام سے ہوئی، لاش اسپتال منتقل کر دی گئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments