نوجوان کی غیرقانونی حراست اور تشددکے معاملے میں 2پولیس اہلکار گرفتار
کراچی(اسٹاف رپورٹر)سرجانی ٹاؤن میں پولیس اہلکاروں کی جانب سے 17 سالہ نوجوان کو غیر قانونی حراست میں رکھ کر تشدد کا نشانہ بنانے کے معاملے میں دو پولیس اہلکاروں کو گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں پولیس کانسٹیبل عمران اور حسن زیب شامل ہیں، واقعہ کا مقدمہ متاثرہ نوجوان شاہد کی والدہ فردوس خاتون کی مدعیت میں اغواء، تشدد اور سہولت کاری کی دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے ۔مقدمے کے متن کے مطابق 6 اکتوبر کو شاہد رات گیارہ بجے اپنے دوست سے ملنے موٹر سائیکل پر سرجانی سیکٹر فور بی گیا تھا، دو روز بعد بیٹا گھر واپس لوٹا۔مدعی مقدمہ کے مطابق بیٹے نے بتایا کہ آمنہ نامی خاتون نے اسے فون کر کے سیکٹر فور بی بلایا تھا، سیکٹر فور بی ہری مسجد کے پاس دو پولیس اہلکار وردی میں کھڑے تھے ، اہلکاروں نے بیٹے کو پکڑ لیا اسی دوران آمنہ بھی وہاں آگئی اور آمنہ نے بیٹے سے کہا کہ میں نے تمہاری خاطر اپنے شوہر سے طلاق لی۔مقدمے کے متن کے مطابق پولیس اہلکار شاہد کو محبوب شہید پولیس چوکی لے گئے جہاں چوکی میں اہلکار عمران اور حسن اور ایک سادہ لباس شخص نے تشدد کا نشانہ بنایا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments