پولیس کی ہفتہ وار کارروائیاں 60 ملزمان گرفتار
کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی پولیس نے گزشتہ ایک ہفتے کے دوران کی جانے والی کارروائیوں کی تفصیلات جاری کر دیں۔
پولیس کے مطابق کراچی پولیس اور ملزمان کے درمیان گزشتہ ہفتے 47 مقابلے ہوئے ، مقابلوں کے دوران 48 زخمی ڈاکوؤں سمیت 60 ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا۔کراچی پولیس نے گزشتہ ہفتے کے دوران مجموعی طور پر 905 سے زائد ملزمان کو گرفتار کیا۔منشیات فروشی میں ملوث ملزمان سے لاکھوں روپے مالیت کی 93 کلو 813 گرام چرس، 4 کلو 705 گرام آئس/کرسٹل اور ہیروئن برآمد کی گئی، ملزمان سے مختلف اقسام کا غیر قانونی اسلحہ بھی برآمد ہوا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments