ورلڈ کلچر فیسٹیول ، کمشنر آرٹس کونسل کا دورہ کریں گے

ورلڈ کلچر فیسٹیول ، کمشنر آرٹس  کونسل کا دورہ کریں گے

کراچی(این این آئی)آرٹس کونسل کے زیرِ اہتمام منعقد ہونے والے تیسرے ورلڈ کلچر فیسٹیول کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے کمشنر کراچی سید حسن نقوی 22 محکموں کے افسران کے ہمراہ آرٹس کونسل کا دورہ کریں گے۔

اس موقع پر آرٹس کونسل کے صدر محمد احمد شاہ کے ہمراہ میڈیا کو پریس بریفنگ بھی دی جائے گی، جس میں مختلف متعلقہ اداروں کے نمائندے شرکت کریں گے ۔اجلاس میں فیسٹیول کے دوران ملکی و غیر ملکی فنکاروں اور شرکا کی سیکیورٹی، ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے ، صفائی ستھرائی، طبی سہولیات کی فراہمی سمیت دیگر ضروری امور کا جائزہ لیا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...