اسٹریٹ کرائمز میں ملوث 2 ملزمان گرفتار
کراچی(اے پی پی)سولجر بازار پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اسٹریٹ کرائمز میں ملوث 2 مبینہ ملزمان کو گرفتار کرکے 2غیر قانونی پستول بمعہ ایمونیشن، موٹر سائیکل اور نقدی برآمدکرلی۔
منگل کو ترجمان ایسٹ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں عادل ولد جان وہاب اور شاہزیب ولد عالم زیب شامل ہیں۔پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments